انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا میں ہونے والے انڈر19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کا شیڈول اعلان کر دیا۔

13 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں کل16 ٹیمیں کولمبو کے پانچ مختلف مقامات پر 41میچز کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سمیت 30 جنوری اور یکم فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز اور 4 فروری کو فائنل میچ آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دیگر وینیوز میں پی سارا اوول، کولمبو کرکٹ کلب ، نونڈسکرپٹس کرکٹ کلب اور سنہالیسے سپورٹس کلب شامل ہیں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ 2022ء کی ٹاپ 11 فل ممبرز ٹیموں نے براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ پانچ ٹیموں نمیبیا، نیپال، نیوزی لینڈ ، سکاٹ لینڈ اور یو ایس اے نے ریجنل کوالیفکیشن ایونٹس کے بعد کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے افتتاحی روز13 جنوری کو تین میچز ہوں گے، میزبان سری لنکا کا مقابلہ آر زمبابوے سے ہوگا۔

گزشتہ سال کی فائنلسٹ انگلینڈ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ دفاعی چیمپئن بھارت14 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے اعزاز کے دفاع کا آغاز کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ پانچ مرتبہ انڈر19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹائٹلز اپنے نام کر چکا ہے ، آسٹریلیا نے تین بار، پاکستان نے دو بار جب کہ انگلینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

میزبان سری لنکا 2006ء کے بعد پہلی بار عالمی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم