دیپیکا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، شاہ رخ خان

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی ایکش تھرلر فلم ’جوان‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنا مشہور ’آسک ایس آر کے‘ سیشن منعقد کیا جس کے دوران انہوں نے اپنے مداحوں کے کئی سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا دیپیکا کے ساتھ 7ویں بار سیٹ پر کام کرنا کیسا رہا؟ جس پر کنگ خان نے جواب دیا، ’ ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور خوشی ہوتی ہے۔‘

سیشن کے دوران ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ فلم ’جوان‘ دیکھنے کے بعد ان کے بیٹے ابرام کا کیسا رد عمل تھا؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا، ’باپ باپ ہوتا ہے، نہیں نہیں یہ صرف مذاق تھا، اسے فلم کے کلائمیکس میں (میری) دیوقامت آدمی سے لڑائی پسند آئی‘۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ انہیں فلم ’جوان‘ میں وکرم اور آزاد میں سے کونسا کردار زیادہ پسند آیا جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا، ’ارے کیسے چنیں؟ مجھے سچ میں یہ پسند آیا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے ملتے ہیں اور حتیٰ کہ ایسا کرتے ہوئے ایک دوسرے کو چومتے بھی ہیں۔‘

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ انڈیا میں ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی راج کر رہی ہے۔ شائقین کی جانب سے اس فلم کو زبردست رد عمل ملا ہے اور یہ بالی ووڈ کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

صرف جمعرات کو فلم ’جوان‘ نے 7.25 کروڑ روپے کمائے جبکہ دو ہفتے میں اس کی کل آمدن 474 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن