‘کسی دوسرے ملک میں ایسے جاؤکہ ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ان کی عوام پاگل ہوجائے’

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت پہنچی ہے۔ ایئرپورٹ پر ٹیم پہنچی تو بھارتی کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد وہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

بھارتی نیوز اداروں کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ اس موقع پر 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود رہیں۔ اس کے علاوہ مختلف نیوز چینلز سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا پہنچی تو جہاں پاکستانی صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا رخ کیا اور تبصروں کا ایک طوفان برپا کیا وہیں انڈین صارفین بھی پیچھے نہ رہے۔ کہیں میمز شئیر کی گئی تو کہیں سے تنقید کی گئی، کسی صارف نے ٹیم کے شاندار استقبال کی تعریف کی تو کوئی فکرمند نظر آیا۔

ایک صارف نے مبینہ طور پر ایئرپورٹ پر پاکستانی مداحوں سے جھنڈے چھیننے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حیدرآباد ایئرپورٹ پر آمد پر پاکستانی پرچم لہرانے اور پاکستان کے نعرے لگانے پر سخت پابندی عائد کردی۔

 


بھارتی شائقین کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار استقبال دینے پر صارف فرید خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ایسے جاؤ کسی دوسرے ملک میں کہ ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی ان کی عوام پاگل ہوجائے اور کنٹرول نہ کر سکے، بابر اعظم کو اللہ نے عزت دی ہے انڈیا کیا چیز ہے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔


ایک اور صارف نے افتخار احمد کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا افتی مانیا پہنچ گیا ہے۔


صارف فرید خان نے لکھا حیدرآباد میں ایک بھارتی مداح شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا لیکن وہ بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے ایئرپورٹ چلا گیا۔


واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں آج آرام کرے گی۔ کل بروز جمعرات بابر الیون ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی اور پھر جمعہ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں میدان میں اترنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی