9 فوجداری مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں بحال، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 فوجداری مقدمات میں ٹرائل کورٹ میں عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سن کر اس ضمن میں فیصلہ کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانت کی 9 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 فوجداری مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے عدم پیروی کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

سیشن کورٹ اور انسداد دہشت  گردی عدالت نے 9 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی درخواستوں میں استدعا کی کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں اوران  مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی خارج ہونے والی ضمانت کی درخواستوں میں 9 مئی کے 3 اور احتجاج کے 3 مقدمات شامل ہیں، ان کے علاوہ خارج کی جانیوالی ضمانت کی دیگر درخواستوں میں توشہ خانہ کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس اور ایک اقدام قتل کا مقدمہ شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے