کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے مابین واجبات کی ادائیگی، سپریم کورٹ نے تصفیہ کے لیے ثالث کا نام طلب کرلیا

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے تنازعے کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کی واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس نے سماعت کے بعد فریقین کو تنازعے کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وکیل عمر لاکھانی نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک نے 5 ارب 70 کروڑ روپے واجبات کے ایم سی کو ادا کرنا ہیں۔کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے کے الیکٹرک کو 1 ارب 1 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی  نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مفت بجلی تو نہیں لے سکتی، کے الیکٹرک اگر ضرورت سے زائد بلز نہیں لے رہا تو ادائیگی میں کیا مسئلہ ہے؟ کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے سیاسی اثرات بھی ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بولے؛ کے ایم سی کا تو دعوی ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی، بہتر نہ ہو کہ دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں۔

’میئر کراچی خود بھی وکیل ہیں، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں، کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا۔‘

عدالت نے فریقین کو ثالث کا نام تجویز کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے