حج انتظامات: وزیر مذہبی امور انیق احمد سعودی حکومت کے شکر گزار

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی سے ملاقات کی ہے۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں کراچی کو شامل کر لیا گیا، وزیرمذہبی امور

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاکہ میرا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا۔ رواں برس پاکستانی عازمین حج کو پہلے سے بہتر سہولتیں فراہم کریں گے۔ کراچی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اب کراچی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سعودی امیگریشن اور کسٹم پاکستان میں ہی ممکن ہو سکےگا۔

انیق احمد نے کہاکہ اسلام آباد میں مجوزہ سیرت میوزیم کا قیام ایک انقلابی قدم ہو گا۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبد الکریم العیسیٰ 15 نومبر کو سیرت میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ رابطہ عالم اسلامی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادار کر رہی ہے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے، سعودی سفیر

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہاکہ آنے والے حج کے دوران عازمین کی سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے صرف 7 ممالک کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اور پاکستان ان اولین ممالک میں شامل ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر رابطہ عالم اسلامی سعد الحارثی نے بتایا کہ سیرت میوزیم اسلام آباد میں 8 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، اگلے ماہ اس کے سنگ بنیاد اور بروقت تعمیر کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے