قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھارتی سکھ شہری کے ساتھ مشہور ڈائیلاگز بولتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کو سکھ شہری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ سکھ شہری کے ساتھ ڈائیلاگ مکمل کرتے نظر آتے ہیں۔
سکھ شہری کہتا ہے ’گندی اولاد‘ جس پر بابر اعظم ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے کہتے ہیں ’نہ مزہ نہ سواد‘۔ اسی طرح ’ایڈووکیٹ ڈھلوں نے کالا کوٹ ایوں نئیں پایا رفو کروا کے پا یا اے‘، ’ ساڈے کول ایناں پیسہ اے ، کل میں بینک گیا پیسے جمع کران ، بینک ای بھل گیا۔ اس کے علاوہ ’دل دا نئیں ماڑا تیرا سدھو موسے والا‘ وغیرہ جیسے ڈائیلاگ بولتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر بابر اعظم کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
https://Twitter.com/SharyOfficial/status/1709600119916503072?s=20
ماہیر نامی صارف نے کہا کہ میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس وقت میں کیا محسوس کر رہا ہوں، میرا پسندیدہ کھلاڑی میرے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں بات کر رہا ہے جو اب اس دنیا میں نہیں ہے لیکن پھر بھی میرے دل میں زندہ ہے۔
https://twitter.com/Cric56InsaafSMW/status/1709603409869803574?s=20
کرکٹ کے ایک دیوانے نے لکھا کہ میں بابر اعظم کے ساتھ کسی کو پنجابی میں پوڈ کاسٹ کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، یہ زیادہ مستند ہو گا اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اپنے خیالات زیادہ وضاحت کے ساتھ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
I really want to see someone doing a punjabi podcast with Babar. It will sound more authentic and Babar will be able to put out his thoughts with more clarity. https://t.co/VIjnsJjyiC
— Cricket Nerd (@goodmen761) October 4, 2023
ایک صارف نے بابر اعظم کی پنجابی میں ڈائیلاگ بولتے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجابی میں زیادہ بات ہونی چاہیے۔
https://Twitter.com/sajawal0000/status/1709606923639623883?s=20
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود ہے اور اپنا پہلا میچ جمعہ کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔