بھینس نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک بھینس نے غلطی سے سونے کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا جسے 2 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد نکال لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع واشیم میں ایک بھینس نے غلطی سے سونے کا مہنگا ’منگل سوتر‘ نگل لیا تھا۔ منگل سوتر کی قیمت قریباً 1.5 لاکھ روپے ہے جس کا وزن 20 گرام سے زیادہ ہے۔

واقعہ یوں ہوا کہ ایک خاتون نے’منگل سوتر‘ کو سویا بین اور مونگ پھلی کے چھلکوں سے بھری پلیٹ میں نہانے سے پہلے رکھا تھا۔ نہانے کے بعد خاتون نے چھلکوں والی پلیٹ بھینس کے سامنے کھانے کے لیے رکھ دی اور گھر کے کام میں مشغول ہوگئی۔ چند گھنٹوں کے بعد اسے احساس ہوا کہ ’منگل سوتر‘ تو بھینس نگلی گئی تھی۔

خاتون نے فوری طور پر اپنے شوہر کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد جانوروں کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا۔ ڈاکٹر نے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا اور تصدیق کی کہ ’منگل سوتر‘ بھینس کے پیٹ میں ہے۔ اگلے دن بھینس کی 2 گھنٹے طویل سرجری کی گئی اور اس کے پیٹ سے ’منگل سوتر‘ کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔ سرجری کے بعد بھینس کے 60 سے 65 ٹانکے لگائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘