پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختیتام پر ڈالر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/Y4N14UBQb9#SBPExchangeRate pic.twitter.com/P70gl8fn6k
— SBP (@StateBank_Pak) October 9, 2023
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.08 روپے، اماراتی درہم 76.68 روپے، قطری ریال 77.24 روپے، کویتی دینار 911.23 روپے اور بحرینی دینار 747.09 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 179 روپے 22 پیسے، کینیڈین ڈالر 206 روپے 19 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 342 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔