ورلڈکپ 2023 : انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 365 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، انگلینڈ نے مقررہ  50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 364 رنز بنائے، بنگلہ دیش کو میچ میں کامیابی کے لیے 365 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنائے۔

جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکارہوئے، بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جوئے روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوئے، اس کے بعد کپتان جوز بٹلر بھی 20 ، جوئے روٹ 82، لیام لیونگسٹون صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش مشکلات کا شکار ہے، 17 اوورز میں 94 رنز پر بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ افغانستان سے 6 وکٹوں سے جیت گیا تھا۔

اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹ سے شکست کھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ورلڈکپ 2023: پاکستان آج اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کانز فیسٹیول میں پاکستانی فیشن کا ڈنکا، حسین ریہار اور صنم سعید کی شاندار انٹری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

میٹا کا فیس بک گروپس کے لیے نئی آزاد ’فورم‘ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، ریڈٹ طرز پر مباحثے ہوں گے

عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، 3 سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ

الفا براوو چارلی کے ‘کیپٹن کاشف’ کی یادیں: ہیلی کاپٹر کا خطرناک سین جس نے مداحوں کے رونگٹے کھڑے کردیے

ویڈیو

‘بکرا قسطوں پر’، سوفٹ ویئر ہاؤس کے مالک گاہکوں کے لیے یہ آفر کیوں لائے؟

پی ٹی آئی کے کون سے رہنما احتجاجی سیاست کے حق میں ہیں اور کون سے مخالف؟

نومسلم آسکر براؤن کا پہلا حج: ایک روحانی اور جذباتی تجربہ

کالم / تجزیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش