پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختیتام پر ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 74.52 روپے، اماراتی درہم 76.09 روپے، قطری ریال 76.63 روپے، کویتی دینار 904.21 روپے اور بحرینی دینار 741.40 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 179 روپے 40 پیسے، کینیڈین ڈالر 205 روپے 61 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 343 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔