قلات کے علاقہ منگچر میں کئی ایکڑ پر محیط بھنگ کی فصل کو تباہ کردیاگیا ، بھنگ کی فصل کے خلاف فرنٹیئر کور (ایف سی) قلات، لیویز اور اینٹی نارکو ٹیکس فورس نے مشترکہ آپریشن کیا۔
منشیات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمدقاسم کاکڑ، ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر اسسٹنٹ کمشنر منگچر برکت بلوچ نے کی۔
ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ اور ونگ کمانڈر ایف سی قلات کرنل عمرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، منشیات جیسی لعنت کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے، اس سلسلے میں قلات میں بھنگ کی کاشت کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیاگیاہے۔