‘سب سائیڈ پر ہو جائیں’ مریم اورنگزیب کو شہباز شریف نے گروپ فوٹو کے دوران سائیڈ پر کھڑا کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل مسلم لیگ ن نے نیا ترانہ ’ہے فخر ہمارا نواز شریف‘ لانچ کر دیا ہے۔ پارٹی ترانے کی لانچنگ کے موقع پر تقریب کے انعقاد کیا گیا جس کی کچھ ویڈیوز اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہو رہی ہیں۔

صارفین نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارٹی ترانے کی لانچنگ کے بعد سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب گروپ فوٹو کے لیے سب کو بلا رہی ہیں اور کہ رہی ہیں کہ ‘سب سائیڈ پر ہو جائیں، شہباز صاحب سامنے آجائیں گروپ فوٹو ہوگا’ ۔ جس کے بعد گروپ فوٹو کے لیے مریم اورنگزیب شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں لیکن شہباز شریف ان کو سائیڈ پر ہوجانے کا کہ کر ان کی جگہ حمزہ شہباز کو کھڑا کر دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ، صحافی مغیث علی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا سب سائیڈ پر ہو جائیں، شہباز صاحب سامنے آجائیں گروپ فوٹو ہوگا، پھر گروپ فوٹو میں شہبازشریف نے مریم اورنگزیب کو سائیڈ پر کرکے حمزہ شہباز کو ساتھ کھڑا کر دیا۔

 


ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ مریم وفاقی وزیر رہ چکی ہیں ان کے ساتھ ایسا رویہ افسوس ناک ہے ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مریم اورنگزیب کو عزت دو۔


تقریب کے دوران شہباز شریف کے سنجیدہ موڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ شہباز شریف اتنے سنجیدہ کیوں ہیں کیا ان کو بھائی کے آنے کی خوشی نہیں ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، 21 اکتوبر کو نواز شریف اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے