پی ٹی آئی کی مزید 3 خواتین رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئیں

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی صف بندیوں کا آغاز بھی ہو گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مزید 3 خواتین رہنماؤں نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

سابق رکن اسمبلی عندلیب عباس، سمیرا بخاری اور سعدیہ سہیل نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آئی پی پی میں شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق رہنما عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ملک میں جو کچھ 9 مئی کو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ کوئی بھی فردِ واحد مقصد سے بڑا نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے متعدد رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں سے کچھ نے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کی اور کچھ نے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیا، اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp