ایکس کا نیا فیچر، آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت کس کو کیسے مل سکے گی؟

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسی ایپس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی، اب ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

صارفین اب باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح ایکس پر بھی آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

ایکس کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے ابتدائی ورژن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ایپلیکشن کا استعمال کرنے والے افراد سیٹنگ میں جائیں، پھر پرائسویسی اینڈ سیفٹی میں جا کر ڈائریکٹ میسج کے آپشن پر کلک کریں اور آڈیو ویڈیو کال کے آپشن کو ان ایبل کر دیں۔

اس طرح وہ ایکس کی جانب سے متعارف کرائی گئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے لیکن یہ سہولت ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر میسر ہوگی اور اس کے لیے کسی فون نمبر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔ ایلون مسک کو توقع ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر سے مزید افراد کو اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp