انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، نگراں وزیراعظم

پیر 30 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات میرے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکے تھے، آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ کوئی کام تاخیر سے ہونے کی وجہ سے غیرقانونی نہیں ہو جاتا۔

لاہور یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ’لمز‘ کے طلبا وطالبات کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت عبوری جمہوریت ہے مستحکم جمہوریت نہیں، ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی نظریات کا احترام کرنا ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ نے طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طالبعلمی کا زمانہ انسان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درست فیصلے آپ کی ترقی اور کامیابی کے ضامن ہوتے ہیں، تعصبات سے بالا تر ہو کر ہمیں قومی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ معیار تعلیم کے فروغ میں لمز کا کردار ہے، کوشش ہو گی کہ آئندہ بھی آپ کے ساتھ نشستیں ہوتی رہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج ہی سرکاری دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ’لمز‘ کے طلبا و طالبات کے ساتھ گفتگو کی۔

طلبا و طالبات کی جانب سے وزیراعظم سے مختلف سوالات کیے گئے جن کے وزیراعظم نے مدلل جوابات دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

ویڈیو

گرین پاکستان انیشیٹو: چولستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری

نئے صوبے ضروری مگر بہتر طرز حکمرانی بھی ناگزیر، کراچی کے شہریوں کی رائے

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور