شاہین آج بھی پہلے کی طرح سادہ مزاج ہے، بھائی قمر عباس آفریدی

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہین آفریدی کے ورلڈ کلاس بولر بننے سے پہلے اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور گھر والوں کے ساتھ جو رویہ تھا، اب بھی وہی ہے۔ وہ سادہ مزاج  طبیعت کے مالک ہیں۔ یہ باتیں شاہین آفریدی کے بڑے بھائی قمر عباس آفریدی نے وی نیوز سے ایک انٹرویو میں بتائیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بچپن کی طرح اب بھی اپنے کام کاج خود کرتے ہیں۔ ان کی سادہ مزاجی میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا۔ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ ان کا رویہ آج بھی پہلے جیسا ہی ہے۔

قمرعباس آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی بچپن میں اپنے لیے گھر میں چائے خود تیار کرتے تھے جبکہ روٹی اور سالن بھی خود گرم کرتے تھے۔ آج ایک بڑا مقام حاصل کرنے کے بعد بھی وہ گھر میں نہ صرف اپنے بلکہ اپنے بھائیوں کے لیے کام کاج خود  کرتے ہیں۔

شاہین آفریدی کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بچپن میں شاہد آفریدی کو دیکھ کر کرکٹ میں دل لگا بیٹھے تھے، وہ شاہد آفریدی کے بہت بڑے فین تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہین کے اس مقام تک پہنچنے میں ان کے بھائی ریاض آفریدی نے بھی بہت محنت کی ہے، اس میں ان کے والدین کی دعائیں بھی شامل ہیں۔

شاہین ہر میچ کے بعد بات کرتے ہیں

قمر عباس آفریدی کہتے ہیں کہ ہر میچ کے بعد شاہین سے ان کی بات ہوتی ہے۔ ان کی بہت کوشش ہوتی ہے کہ وہ میچ جیتنے میں بنیادی کردار ادا کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔ ان کی باتوں سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کھیل میں جان لڑا کر جیت کے لیے پرعزم ہوتے ہیں۔

نسیم شاہ کی انجری کے بعد شاہین کی ذمہ داری بڑھی ہے

قمر عباس آفریدی کہتے ہیں کہ نسیم شاہ کی انجری کے سبب باقی پاکستانی بولرز پر اب پہلے کی نسبت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے وہ شاہین آفریدی کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی صورت ہار نہیں مانیں اور آخری حد تک جیت کے لیے کھیلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں