لیہ اراضی اسکینڈل، ضمانت منسوخ ہونے پر عمران خان کے بہنوئی عدالت سے فرار

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت منسوخ کردی۔

اسپیشل اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے لیہ اراضی اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی کے شوہر احد مجید کی ضمانت منسوخ کر دی تاہم احد مجید موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اینٹی کرپشن اہلکار ملزم کی گرفتاری کے چھاپے مار رہے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو لیہ اراضی اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج ہوگئی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید سے لیہ اراضی اسکینڈل میں تحقیقات جاری ہیں، ڈاکٹر عظمی اور ان کے شوہر احد مجید نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی تھی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم کی جانب سے آج اسپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کو ٹھوس ثبوت فراہم کے گئے، جس پر معزز عدالت نے ملزم احد مجید کی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور بہنوئی نے غیر قانونی طور پر لیہ میں زبردستی مالکان سے زمین خریدی، اور غیر قانونی طور پر اثرورسوخ استعمال کرکے زمین کا انتقال بھی کروایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرکے زمین اپنے نام کروائی، جب کہ احد مجید وغیرہ نے کچھ مالکان کو ڈرا دھمکا کر ان سے زمین اپنے نام لکھوائی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم احد مجید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا لیکن وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ جلد احد مجید اور دیگر ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز، پہلی بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن پہنچ گئی

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں نگراں دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

کروڑوں روپے کا منصوبہ مگر ناقص تعمیر، کراچی میں ناقص تعمیراتی کام کی ویڈیو وائرل

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا