خان محمد مری کے اہل خانہ کے وکیل تنویر مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان محمد مری کی بچی اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ تنویر مری نے بتایا کہ خان محمد مری کے اہل خانہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے، یہ 164 کا بیان سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دو بیٹے لاہور سے بازیاب ہوئے ہیں جبکہ تین بچوں کو بارکھان کے قریب جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ انھوں نے بتا یا کہ مردوں اور خواتین سے زیادتی گئی، تمام بچوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے گئے ہیں۔