فلسطین کی مذاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور فضائی بمباری کے نتیجے میں ان کے زیرِ حراست 60 یرغمالی لاپتہ ہوگئے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنائے جانے والے 60 قیدی اسرائیلی بمباری کی وجہ سے لاپتا ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے اب ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2 امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ان کا ملک حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش میں غزہ کی فضا میں مسلسل ڈرونز طیاروں کے ذریعے ان کا پتا لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔