سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو کیرئیر کی 49 ویں سینچری پر مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔
اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کیرئیر کی 49 ویں ون ڈے سینچری جب کہ ورلڈکپ کی چوتھی سینچری اسکور کی اور لیجنڈ بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں 49 سینچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
کولکتہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس سے پوچھا کہ ’آج ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کی 49ویں سینچری بنائی ہے، کیا آپ انہیں مبارکباد دینا چاہیں گے؟‘
جواب میں کوشل مینڈس پہلے تھوڑا حیران ہوئے پھر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ‘میں انہیں کیوں مبارکباد دوں گا؟’۔
Reporter: Virat Kohli has just scored his 49th ODI ton. Would you like to congratulate him?
Kusal Mendis: Why would I want to congratulate him
(Courtesy ICC)#CWC23 #Cricket pic.twitter.com/83mYiR1JqW— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 5, 2023
کوشل مینڈس کا یہ جواب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور ویڈیو پر پاکستانی صارفین سمیت بھارتی صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشنود علی خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ویرات کوہلی کی سینچری کو چند سیکنڈز میں تباہ کر دیا، اب ویرات کوہلی کے مداح کوشل مینڈس کو ٹرول کریں گے‘۔
Destroyed in seconds
Kohli fans will troll him now 😂😂— khushnood Ali Khan (@khushnoodali00) November 5, 2023
ایک بھارتی ایکس صارف منوج نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کوشل مینڈس کے لیے بہتر ہے کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑ دیں اب‘۔
He better leave from social media 😂😂
— Manoj (@ManozPandey2) November 5, 2023
مسٹر اے جے میمز نے اپنی پوسٹ میں کوشل مینڈس کی پرید کانفرنس کا وائرل کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بندی جس نے 1.486 بلین لوگوں کو تباہ کر دیا‘
The man who destroyed
1.486 billion peoples#ViratKohli #GOAT𓃵 #INDvsSA #selfish #Kusalmendis #Icc #HappyBirthdayViratKohli pic.twitter.com/KYfwONumbW— Mr Aj Memes (@MrAjMemes) November 5, 2023
سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ نیو دہلی میں جاری ہے جس میں کوشل مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کرنے کے علاوہ سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔