ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شریک نہ ہونے کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تاہم وی آئی پی باکس میں کوہلی کی عدم موجودگی نے شائقین کو حیران کر دیا۔

فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے کئی سابق کرکٹرز اور معروف شخصیات اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور موجودہ کپتان روہت شرما بھی خصوصی حیثیت میں تقریب کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایم ایس دھونی کی بالی ووڈ میں انٹری ہوگئی؟ نیا ٹیزر وائرل

دھونی نے بھارت کو 2007 کے پہلے ٹی20 ورلڈ کپ میں فتح دلائی تھی جبکہ روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے 2024 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ دونوں کپتانوں کو فائنل سے قبل ٹرافی میدان میں لانے کا اعزاز بھی دیا گیا۔ کوہلی نے بطور کپتان کبھی ٹی20 ورلڈ کپ نہیں جیتا اس لیے انہیں تقریب میں کوئی سرکاری کردار نہیں دیا گیا تھا۔

ان کی عدم موجودگی کی ایک اور ممکنہ وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ زیادہ تر وقت لندن میں گزارتے ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد سے وہ زیادہ تر خاندانی زندگی پر توجہ دے رہے ہیں اور کم ہی عوامی تقریبات میں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اس بچے کی طرح ہے جو سب کو بلاتا ہے آؤ کھیلیں لیکن جیتنا صرف مجھے ہے، شعیب اختر کا بھارت پر طنز

اگرچہ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن ٹی20 انٹرنیشنلز اور ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کے بعد وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

ایک پرانے انٹرویو میں کوہلی نے اشارہ دیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کم پروفائل رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب میں مکمل طور پر ختم ہو جاؤں گا تو میں غائب ہو جاؤں گا کچھ عرصے تک آپ مجھے نہیں دیکھیں گے۔ اس لیے جب تک کھیل رہا ہوں میں اپنی پوری توانائی دینا چاہتا ہوں، یہی چیز مجھے آگے بڑھاتی ہے‘۔

بھارت کی جیت کے بعد کوہلی نے سوشل میڈیا پر مین اِن بلیو کو مبارکباد بھی دی۔ 37 سالہ اسٹار بیٹر نے لکھا مشکل حالات میں ڈٹے رہنے اور ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن بننے پر لڑکوں نے شاندار کردار کا مظاہرہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری