میکسویل لڑکھڑائے لیکن گرے نہیں، ’ایک اننگز جو صدیوں یاد رکھی جائے گی‘

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلین بیٹر گلین میکسویل نے ناقابل یقین بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا نے افغانستان کا 292 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں حاصل کیا۔ گلین میکسویل نے ایک روزہ میچز کی وہ اننگز کھیلی جو صدیوں تک یاد رکھی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی ہر طرف گلین میکسویل کے افغان بولرز پر کیے گئے لاٹھی چارج کے چرچے ہیں۔

سابق بھارتی بیٹر وسیم جعفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں معروف ریسلر انڈر ٹیکر کی تابوت سے نکلنے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’میسکویل نے اس میم کو سچ میں تبدیل کر دیا‘۔

انگلینڈ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے میکسویل کی اننگز پر انہیں داد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ او مائی گُڈ نیس میکسی‘۔

ایک بھارتی ایکس صارف نے میکسویل کی اننگز پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’دنیا آپکو سیلوٹ کری ہے اور اس اننگز کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا‘۔

معروف بھارتی کمنٹیٹر نے ہرشا بھوگلے نے میسکویل کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘گلین میکسویل نے تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا ہے، یہ اننگز اب تک ایک روزہ میچز میں کھیلی گئی تمام اننگز میں سے بہترین اننگز ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘