ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں میٹرک ٹن چینی، کھاد اور آٹا بر آمد

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں حکومتی کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں ہزاروں میٹرک ٹن چینی، آٹا اور کھاد برآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی نگراں حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 29 اکتوبر سے 5 نومبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے کثیر مقدار میں کھاد، آٹا اور چینی برآمد ہوئی ہے۔

آپریشن کے دوران ملک بھر سے 6599 میٹرک ٹن کھاد، 2367 میٹرک ٹن آٹا اور 6996 میٹرک ٹن چینی بھی برآمد ہوئی۔

نگراں حکومت اور عسکری قیادت نے ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے اور اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نگراں وفاقی حکومت کی ہدایت پر امریکی ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے باعث ڈالڑ کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور پاکستانی روپے کی قدر قدرے بہتر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے