متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے گروپ نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی المیررئیل اسٹیٹ بروکریج دبئی کے بانی و چیئرمین کریم عامرعلی، حبیبی گروپ کے چیئرمین حفیظ حبیبی، ڈائریکٹر سمیع ساجد، ریحان خان، کوآرڈینیٹر حبیبی گروپ افشاں خان، سی ای او مارک اسٹون ساجد صدیقی و دیگر کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔

حکموت پاکستان کے مشیر برائے گلف سردار قیصر حیات نے کہا کہ ’یو اے ای کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی کراچی کی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔‘

سردار قیصر حیات کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی، پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp