پاکستان اور کویت کے مابین 10 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ضرورت ہے، وزیراعظم

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کے 7 معاہدوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فریقین کی ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے ملاقات کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سمیت کویتی قیادت کا ان کے دوبارہ انتخاب پر نیک تمناؤں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔

محمد شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے امیر کویت کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

10 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے

وزیر اعظم نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نومبر سنہ 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کے 7 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جو غذائی تحفظ، ٹیکنالوجی، ہائیڈل پاور، کان کنی اور معدنیات، پانی کی فراہمی اور مینگروو کی بحالی سمیت متنوع شعبوں سے متعلق ہے۔

انہوں نے معاہدوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے دونوں طرف سے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔ اس تناظر میں انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے کردار پر زور دیا جو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔کویتی سفیر نے مشکل وقت میں کویت کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

کویتی سفیر کا سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تشکر

سفیر نے سنہ 91۔1990 کے بحران کے دوران کویت کی آزادی اور خودمختاری کے لیے بھرپور عوامی حمایت پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کورونا وبائی امراض کے دوران کویت کے ساتھ پاکستان کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

سفیر نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے کویت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ا ن کے کردار کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟