آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو93 رنز سے شکست دیدی ہے اور اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز بنائے اور بابر الیون کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا مگر قومی ٹیم 43.3 اوورز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی بیٹنگ
338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے کھیل کا مایوس کن آغاز کیا اور اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد فخر زمان صرف ایک اسکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 45 بالز پر 38 رنز بنا سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 36 اسکور کیے۔
اس کے بعد سعود شکیل 29، آغا سلمان 51، افتخار احمد 3، شاداب خان 4، شاہین آفریدی 25 اور حارث رؤف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد وسیم 16 اسکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی بیٹنگ
انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 84 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ڈیوڈ ملان 31، جونی بیئر اسٹو 59، جوروٹ 60، ہیری بروک 30، جوز بٹلر 27 اور معین علی نے 8 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افتخار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اچھا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ارادہ تھا، لیکن اب بولنگ کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو محدود رنز تک روک سکیں۔
ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں رکھا ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، حارث رؤف، شاہین آفریدی، محمد وسیم
انگلینڈ پلیئنگ الیون
جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، گس اٹکنسن، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ مالان، عادل رشید، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس۔