ہرنائی خوست کوئلہ کان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ، 1زخمی

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہرنائی خوست کوئلہ کان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں واقعہ کوئلہ کان میں رات گئے نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار کان کن جان بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

نامعلوم افراد نے قریب کھڑے چھ انجنوں کو بھی آگ لگی دی، ریسکیو حکام نے جان بحق افراد کی میتوں کو ڈی ایچ کیو ہرنائی منتقل کیا جہاں ان کی شناخت نور خان، رحمت، شیر علی، اور وحید کمال کے نام سے ہوئی ۔

جان بحق ہونے والے دو کان کنوں تعلق خیبر پختون خواہ جبکہ دو کا تعلق مسلم باغ سے ہے،، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp