وفاق کے مجموعی قرضوں میں کمی ریکارڈ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023 میں حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 62 ہزار 291 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو اگست کے مقابلے میں 2.6 فیصد کم ہے۔

اگست میں حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 63 ہزار 966 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حکومت کے اندورنی قرضوں کے حجم میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ستمبر میں حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 39 ہزار 698 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 39 ہزار 792 ارب روپے تھا۔ طویل المعیاد قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کی نمو ہوئی۔

ستمبر میں طویل المعیاد قرضوں کا حجم 30 ہزار 693 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 30 ہزار 13 ارب روپے تھا۔ فارن کرنسی لون میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ ستمبر میں فارن کرنسی لون کا حجم 386 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 410 ارب روپے تھا۔ مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 7.8 فیصد کی کمی ہوئی۔

ستمبر میں مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 8 ہزار 883 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جواگست میں 9 ہزار 633 ارب روپے تھا۔ حکومت کے بیرونی قرضوں کے حجم میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 6.5 فیصد کی کمی ہوئی۔ ستمبر میں حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22 ہزار 594 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 24 ہزار 175 ارب روپے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان