ٹانک:دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی سمیت 3 زخمی

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹانک کے نواحی علاقے تھانہ ملازئی کی حدود شاہ نور گاؤں میں پیش آیا، جہاں ڈی ایس پی رورل اور ایس ایچ او مغویہ کے مقدمے کی کارروائی کے لیے گئے تھے، اور واپسی پر انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جبکہ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر عبدالعلی خان، ہیڈ کانسٹیبل محمد عالم اور کانسٹیبل وہاب گل ایلیٹ فورس جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ڈی ایس پی رورل چن شاہ، اشفاق ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس ٹانک کے کانسٹیبل اکرام اور ریاض زخمی ہوئے ہیں۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کیو آر ایف سمیت بھاری پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ زخمیوں کوسول اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ناصر محمود ستی نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عناصر کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے  اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔ یہ بزدلانہ حملے اس لیے کیے جا رہے ہیں کہ پولیس کے حوصلے پست ہو جائیں لیکن دہشت گردوں کے چھپ کر بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ  پوری پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ڈٹ کر ان سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان شااللہ جلد دہشتگرد عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘