تباہ کن گیند بازی”: شاہین شکار پر آیا ہے”

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے ساتھ خطرناک باولنگ اور پہلے ہی اوور میں وکٹس اڑانے کے لیے مشہور ہیں اور اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے پشاور زلمی کے بلے باز محمد حارث کو ایک تیز گیند کرواتے ہوئے ان کا بلا توڑ ڈالا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے محمد حارث کو کلین بولڈ کر کے پولین کا راستہ دیکھایا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے شاہین شاہ آفریدی کے خوبصورت یارکرز کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا پہلی بال پر بیٹ توڑ ڈالا، دوسری بال پر سٹیمپس اڑا دیے ، پیس تو پیس ہے یار

شائقین کرکٹ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے ٹاکرے کا بھی بے چینی سے انتظار کر رہے تھے تاہم اپنے تیسرے اوور میں شاہین نے بابر اعظم کو بھی کلین بولڈ کر دیا جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہین آفریدی کے مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی۔
کرکٹ پاکستان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا بابر بمقابلہ شاہین

اتوار کو شاہین آفریدی کی جانب سے تباہ کن باولنگ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نہ صرف پاکستانی مداح ان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے بلکہ پڑوسی ممالک سے بھی شائقین کرکٹ ان کی تعریف میں پیش پیش تھے

انڈین سپورٹس جرنسلٹ ایونش اریان نے لکھا جب شاہین اچھی بولنگ کرتے ہیں تو پاکستانی اچھی نیند سوتے ہیں۔پاکستان خوش قسمت ہے کہ ان کی ٹیم میں شاہین آفریدی جیسا بولر ہے۔ وہ پہلے ہی آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2021 جیت چکے ہیں۔کمال ہے دی ایگل

کچھ صارفین شاہین کی عمدہ گیند بازی کے بعد فکرمند بھی نظر آئے کہ انہیں نظر نہ لگ جائے اسی حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہمارے لڑکے کو نظر لگ جاتی ہے۔

گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے شاہین آفریدی کو شکاری سے تشبیہ دی اور لکھا کہ شاہین شکار پر آیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہزار دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے قلندرز کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا پائی۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp