انتخابی ٹکٹوں کے لیے ن لیگ کو اب تک کتنی درخواستیں موصول ہوچکیں؟

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار جوق در جوق درخواستیں جمع کروا رہے ہیں۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق درخواستیں جمع کروانے کا منگل کو 14 واں دن ہے اور یہ سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔

اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 741 امیدوار اپنی درخواستیں جمع کروا چکے ہیں  جن میں سے قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستوں کے لیے 1396 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک 1890 امیدوار اپنی درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔

خواتین و اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر اب تک 455 امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ قومی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہنشمند امیدوار درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کروا رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواست کے ساتھ پارٹی فنڈ کے لیے ایک لاکھ روپے کا بینک ڈرافٹ وصول کیا جا رہا ہے۔

ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے پارٹی فنڈ میں اب تک کم و بیش 70 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ درخواستوں کی فیس کی مد میں 20 نومبر تک مسلم لیگ ن کو تقریبا ایک ارب روپے موصول ہوجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ سارا پیسہ پارٹی فنڈ میں جمع کیا جا رہا ہے اور اسے آئندہ عام انتخابات کی مہم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘