گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحت کے اداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں خسرہ سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی ادارہ صحت اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اداروں نے جمعرات کو بتایا کہ وبائی امراض کے دوران ویکسینیشن کی سطح میں ڈرامائی طور پر کمی کے باعث گزشتہ سال عالمی سطح پر خسرہ سے ہونے والی اموات میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ اس سے کیسز بھی خاصے بڑھے۔

عالمی ادارہ صحت اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس متعدی بیماری نے سنہ 2021 میں 22 ممالک کے مقابلے میں گزشتہ سال 37 ممالک میں وبا کو جنم دیا تھا۔ اس سے زیادہ تر غریب ممالک میں 9 ملین بچے بیمار اور 136,00 افراد ہلاک ہوئے۔

ایجنسیوں نے بتایا کہ وبائی امراض کے دوران حفاظتی ٹیکوں کی سطح 15 سالوں میں سب سے کم ہونے کے بعد خسرہ کے کیسز کی تعداد میں بھی تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا۔

سی ڈی سی کے جان ورٹیفیوئل نے ایک بیان میں کہا کہ خسرہ کے پھیلنے اور اموات میں اضافہ حیران کن ہے لیکن گزشتہ چند سالوں میں ویکسینیشن کی گرتی ہوئی شرح کو دیکھتے ہوئے یہ غیر متوقع نہیں ہے۔

خسرہ کی ویکسین کی 2 خوراکیں بیماری کے خلاف خاصی حفاظت کرتی ہیں۔ افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکا اور بھارت کے بچے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او اور سی ڈی سی نے کہا کہ غریب ممالک میں حفاظتی ٹیکوں کی شرح تقریباً 66 فیصد ہے جو ایک ناکافی شرح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

فرحان غنی کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا، تفتیشی افسر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، فیصلہ جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ