بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی: صارفین پر 9 اعشاریہ 2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جنوری کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ اضافے کے بعد صارفین پر 9 اعشاریہ 2 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اضافے کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

صدر اور وزیر اعظم کی اہم ترین ملاقات، مکہ مکرمہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کا عزم

لائف بوائے رن فار پاکستان میں ملک اور دنیا بھر سے 3500 سے زیادہ پاکستانیوں کی شرکت

ویڈیو

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

منٹھل کے سابق فوجی: ’وطن پکارے تو آج بھی حاضر ہیں ‘

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی