قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئے، اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے الطاف حسین حالی کا شعر پوسٹ کیا۔ بابر اعظم نے شعر کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کی اور کہا کہ امت اس وقت مشکل گھڑی میں ہے۔
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے#Gaza pic.twitter.com/nqwMAib7ww— Babar Azam (@babarazam258) November 17, 2023
بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر روتی ہوئی معصوم، ننھی اور نہتی فلسطینی بچی کی تصویر پوسٹ کی جس کے ہاتھ میں فلسطینی جھنڈا، گود میں کھلونا اور ارد گرد ملبے کا ڈھیر دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم نے الطاف حسین حالی کا شعر بھی پوسٹ کیا۔
’ اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے‘
ورلڈ کپ کے بعد وطن واپسی پر بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر یہ پہلا پیغام ہے جو کرکٹ سے ہٹ کر ہے۔ اس سے قبل قومی کرکٹر محمد رضوان بھی فلسطین کے حق میں اپنا بیان دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
قومی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا کے خلاف سینچری اسکور کی تھی، مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے موقع پر انہوں نے ایوارڈ کو فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا جس پر ان کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکی جس کے باعث سیمی فائنل تک رسائی نہ ملنے پر قومی کھلاڑی وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔وطن واپس پہنچتے ہی بابر اعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس پر پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کردیا ہے۔