سعودی عرب اور پاکستان کے مابین فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی لائیو اسکریننگ

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اور پاکستان کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کا میچ سعودی پریس اطاشی نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جہاں بڑی اسکرین پر براہ راست میچ دیکھنے بڑی تعداد میں فٹبال شائقین جمع ہوئے۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے پریس اتاشی نے جمعرات کی شام اسلام آباد میں مقیم سعودی اور پاکستانی فٹ بال شائقین کے لیے سعودی اور پاکستانی ٹیم کے درمیان الفتح کلب اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ کی لائیو اسکریننگ کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

دارالحکومت اسلام آباد کے ایک کیفے میں بڑی اسکرین پر میچ دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے شائقین نے خوشگوار ماحول میں میچ دیکھا، جس کا اختتام سعودی قومی فٹبال ٹیم کی فتح پر ہوا، میچ کے اختتام کے بعد سعودی پریس اتاشی نے حاضرین کو تحائف بھی پیش کیے۔

2026 ورلڈ کپ اور 2027 ایشین کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کے پہلے راؤنڈ میں ورلڈ فیفا رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے 193ویں رینک رکھنے والی پاکستانی فٹبال ٹیم کو 4 گول سے شکست دیدی تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp