190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس: احتساب عدالت نے سماعت 21 نومبر تک ملتوی

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مذکورہ کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے بتایا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کی ہے۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ عدالت نے یہ حکم دیا ہے کہ نیب جیل کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرسکتی ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب کے حوالے نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک نیب کے حوالے کیا ہے۔ نیب کو طے کرنا ہے کہ اب چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیسے کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp