برطانوی نغمہ نگار کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے لائیو پروگرام شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 برطانیہ کی ویلش گلوکارہ اور نغمہ نگار شارلٹ چرچ نے اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری کو جغرافیائی سیاسی پاگل پن قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شارلٹ چرچ نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کی فوٹیج دیکھیں اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی نسل کشی جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں ۔

37 سالہ گلوکارہ اور نغمہ نگار نے مداحوں سے کہا کہ اس انسانی قتل عام سے ’نظریں مت چرائیں‘ ، انہوں نے مزید کہا کہ ’اس جغرافیائی سیاسی پاگل پن میں پھنسے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں لوگ کم از کم یہ تو کر سکتے ہیں کہ ان مظلوموں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں‘۔

آنکھوں میں آنسو لیے شارلٹ نے مداحوں پر زور دیا کہ فلسطین میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں ۔ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ 20 نومبر سے وہ فلسطین اور فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے ہفتہ وار گانے کے آن لائن سیشن پیش کریں گی۔

شارلٹ ویڈیو پیغام میں مزید کہتی ہیں کہ ’براہ مہربانی اپنی آواز بلند کریں۔ وہ سب کچھ کریں جو آپ کر سکتے ہیں، یہ سب ایک منظم انداز میں کریں، حکمت عملی بنائیں اور اس کام کے لیے خود کو تخلیقی بنائیں۔ آپ اپنی حکومت پر، اس ملک کے رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

میں ہر پیر اور جمعہ کو صبح ساڑھے 6 بجے انسٹاگرام پر لائیو آؤں گی ، مجھے امید ہے کہ آپ فلسطینی عوام کی آزادی اور تحفظ کے لیے گانے میں میرا ساتھ دیں گے۔

میں واقعی شکر گزار ہوں گی اگر کوئی کسی فلسطینی گانے کے بارے میں جانتا ہے جو میں سیکھ سکتی ہوں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو براہ مہربانی انہیں مجھے بھیجیں یا اگر کوئی فلسطینی گانا جانتا ہے اور ہم سب کو انسٹاگرام لائیو میں سکھانا چاہتا ہے تو میں اس کی بہت شکر گزار ہوں گی۔

واضح رہے کہ7 اکتوبر کو حماس کے مذاحمتی گروپ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر غزہ پر حملوں میں 11,250 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے، جن میں کم از کم 4،630 بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتالوں  پر حملوں سمیت اسرائیل کے اقدامات کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے اور اقوام متحدہ کے مبصرین نے “نسل کشی کو روکنے کے لیے متحرک ہونے میں بین الاقوامی نظام کی ناکامی” پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم