لاہور: انڈرایج ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 1600 سے زائد مقدمات درج

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر افراد کی ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران گزشتہ 4 روز میں ایک ہزار 632 مقدمات درج اور سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔

کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔ علاوہ ازیں بغیر لائسنس گاڑی و موٹرسائیکل والوں پر بھی مقدمات درج کیے جار ہے ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے والدین سے کہا ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر افراد کو ہرگز گاڑی، موٹرسائیکل نہ چلانے دیں بصورت دیگر اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا اب کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp