نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھو رہا ہے، مریم اورنگزیب

اتوار 19 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے 6 سال اس ملک کے نظام انصاف اور عوام کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا ہے۔ لیکن اب نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھو رہا ہے۔ آج عدالتیں قانونی مہر لگا کر تصدیق کر رہی کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ 2 سال سزائے موت کی چکیاں اور پیشیاں بھگت کر الزامات کا جواب دے کر سرخرو ہو رہے تو کیا یہ لاڈلا پن ہے۔

پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جو اپوزیشن لیڈر تھے انہیں کس طرح سیاسی انجینئرنگ کرکے جیل میں ڈالا گیا۔ جب آر ٹی ایس بٹھا کر پروجیکٹ عمران خان لایا گیا ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیاگیا تو 2018 میں نیب عدالت نے صاف پانی کا مقدمہ بنا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ احد چیمہ جنہوں نے پنجاب میں شہباز شریف ویژن کو لاگو کیا خواہ اورنج لائن یا میٹرو بس منصوبہ ہو ان سے بدلہ لینے کے لیے احد چیمہ کو گرفتار کیا گیا۔ شہبازشریف پر جھوٹے مقدمہ ختم ہو رہے ہیں۔ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دے کر اقتدار سے نکال کر نااہل کر دیا گیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہبازشریف کو 56 کمپنیوں کے گندا نالہ کے جعلی کیس بناکر گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہیں کچھ نہ ملا تو جھوٹے گواہوں سے ڈی جی نیب لاہور ہراساں کرتے رہے، منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیاں اور فارن ایسڈ بنانے کے الزام پر کچھ نہ ملا تو نیشنل کرائم ایجنسی کو غیر قانونی کاغذات بھیجے تو منہ پر چپیڑ کھانا پڑی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلمان شہباز پر آف شور کمپنیوں کے الزامات لگائے تو کہاں گئی کرپشن؟ سعد رفیق کیس میں سپریم کورٹ نے کہا کہ انتقام کی بنیاد پر کیس بنایا گیا، جھوٹا کیس ہے۔ آشیانہ کیس کو سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی دور میں لایا گیا تو وہاں بھی کچھ نہ ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیب عدالت میں کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کرتے رہے۔ پی ایم ہاؤس میں طیبہ گل کو اغواء کرکے چئیرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا۔ شہباز شریف کی بیٹیوں کے گھر حملے کروائے گئے، شہزاد اکبر کا نام لیتے بے عزتی محسوس ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر، مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگاتے رہے، سیرینہ یا جج کے کمرے سے لوگ باہر نکلتے تو نیب کے لوگ منہ چھپاتے رہے۔ شہبازشریف نے کہا تھا کہ اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان سے جواب مانگو تو رینجرز پر گاڑیاں اور 9 مئی کا حملہ کروا دو، شہدا کے ماڈل کو ٹھڈے مارو ہم تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp