پاکستانی طلبہ کے لیے ہنگری میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع، اسکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا گیا

اتوار 19 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کے لیے ہنگری کے تعاون سے اسکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے لیے ٹیسٹ جنوری اور فروی میں 2024 میں ہوں گے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ اسکالرشپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی سٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے ٹمپس پبلک فاؤنڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہوگا۔

اس پروگرام کو’دی سٹیپنڈیم ہنگریکم اسکالرشپ ‘ کا نام دیاگیاہے۔ اس اسکالرشپ کے لیے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024 میں کیاجائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp