لیبیا کے نزدیک ایک اور کشتی کو حادثہ، 3 پاکستانی ہلاک

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن سے لدی ایک کشتی ڈوبنے سے 3 پاکستانی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔

اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق کشتی کو حادثہ لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب پیش آیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی کے نزدیک تباہ شدہ کشتی کے ملبہ میں سے 3 پاکستانی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی پہنچنے کی ناکام کوشش میں جان لیوا حادثے سے دوچار ہوئے۔

گذشتہ اتوار کو اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت مجموعی طور پر 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس میں 59 ہلاکتوں کے علاوہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

 

Earlier today, two Pakistanis and one Turk were arrested on suspicion of trafficking up to 200 migrants aboard a wooden boat that smashed apart on rocks off southern Italy on Sunday, killing at least 64 people, the local police said.

According to reports, at least 30 Pakistanis died and 17 were rescued after their overloaded boat sank in stormy seas off Italy’s southern Calabria region.

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp