لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں ، اس بات سے انکارنہیں کیا جاسکتا، خواجہ آصف

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں ہے کہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کردی جائے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس آنیوالے افراد مسلح تھے ، یہ لوگ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں کسی بھی حد تک جاسکتے تھے ،ماضی میں بھی سیاسی قیادت عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتوں سے پھانسی کی سزا ہوئی ، میاں نواز شریف 200مرتبہ انہیں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں لیکن کبھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی عمران خان سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان جب سے حکومت سے گئے ہیں انہوں نے اداروں کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے پہلے انہوں نے فوج اور جنرل (ر)باجوہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اوراب عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس آواز ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع، آئینی سوالات زیرِ غور

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ایشین گیمز 2026:آمنہ بلوچ کے ہاتھوں بھارتی ریسلر کو شکست، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل

بشکیک میں پاکستان کی سفارتی پیشرفت، محسن نقوی کی روس سمیت 5 ممالک کے وزرائے داخلہ سے اہم ملاقاتیں

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟