شیخ رشید کو کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں لمبی مہلت مل گئی؟

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کارِسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں لمبی مہلت مل گئی ہے۔ مقامی عدالت نے سماعت آئندہ برس 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے کی۔ شیخ رشید احمد نے عدالت میں اپنی حاضری لگوائی۔ شیخ رشید احمد کے وکیل سردار شہباز ایڈوکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے۔ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کردیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں شیخ رشید احمد کے خلاف گرفتاری کے دوران پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کے الزام میں کارِسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ برس 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp