مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، شیخ رشید

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔ شیخ رشید احمد پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام تھا، مقدمات پر شیخ رشید کی جانب سے عبوری ضمانت دائر کرنے پر سماعت مقرر کی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، جب عوام میں نکلیں گے تو لگ پتا جائے گا۔

شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت پہنچے، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

شیخ رشید احمد اور بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 25 نومبر تک ضمانت میں توسیع کی گئی، شیخ رشید احمد نے 5 نومبر کو عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا۔ آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے کے لیے نکلیں گے۔ الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آجائے، جو بھی حکومت میں آئے گا اس کےلیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں