خلا سے پھینکا گیا انڈا دنیا کے کس ملک میں گرا؟

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر مارک رابر نےخلا سے انڈا پھینکنے کا تجربہ کیا جو امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا موجاو کے علاقے وکٹر ویلی میں گرا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسی ویڈیوز اور گیجٹس کے استعمال سے معروف یوٹیوبر مارک رابر نے ایک نیا سائنسی تجربہ کیا ہے، جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر ڈالی ہے۔

مارک رابر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر کے ساتھ بی پی ایس(وہ مشین جو راکٹ نما گیجٹس کو زمین سے اوپر کی طرف دھکیلتی ہے) کے ماہر جو برنارڈ بھی موجود ہیں جو اس تجربے کیلئے مدد کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارک کی جانب سے انڈے کو خلا میں بھیجنے سے پہلے کچھ تجربے زمین پر بھی کیے گئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے سے غبارے کے نیچے ایک راکٹ کو نصب کیا گیا اور اس میں انڈے کو حفاظت سے محفوظ کیا گیا جبکہ اس تمام تر تجربے کو ریکارڈ کرنے کیلئے کیمرا اور لوکیشن کا پتا چلنے کیلئے جی پی ایس( گلوبل پوزیشننگ سسٹم) کو بھی راکٹ میں لگایا گیا۔

ویڈیو میں مارک اور ان کی ٹیم غبارے کو خلا میں بھیجنے کے بعد جی پی ایس کی مدد سے اس کا پیچھا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، بعدازاں انہیں انڈا وکٹر ویلی میں ملا۔

مارک اور ان کی ٹیم کی جانب سے انڈا کو پھینکنے کا تجربہ کیلیفورنیا کی ایپل ویلی میں کیا گیا۔

یہ تجربہ رواں سال کے آغاز میں کیا گیا تھا تاہم مارک کی جانب سے یہ ویڈیو بلیک فرائیڈے کے موقع پر اپلوڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا بڑا اضافہ

رجنی کانت کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارت میں خوف و ہراس

وزیراعظم آزاد کشمیر مستعفی ہونے کے بجائے سرکاری امور میں مصروف، محکمہ صحت کی میٹنگ کی صدارت کی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کامیاب دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس روانہ

پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی