عرب دنیا کا پہلا فلکیاتی رسالہ شائع کرنے والا مدینہ کا 25 سالہ نوجوان ریام الاحمدی

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سعودی سائنس کمیونیکیٹر ریام الاحمدی عرب دنیا میں فلکیات کو عام فہم بنانے کے مشن پر ہیں۔ انہوں نے ’ایسٹروفائل‘ (Astrophile) کے نام سے عربی زبان کا پہلا فلکیاتی میگزین متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد خلا اور سائنس کو درست، دلچسپ اور روزمرہ گفتگو کا حصہ بنانا ہے۔

ریام الاحمدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ سب میری ذاتی دلچسپی سے شروع ہوا، لیکن وقت کے ساتھ ایک تحریک میں بدل گیا جس کا مقصد عربوں کے سائنسی ورثے کو زندہ کرنا اور نئی نسل کو وہ زبان اور اوزار دینا ہے جن سے وہ اسے دوبارہ دریافت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کا 60 سالوں سے زمین کے ساتھ محوِ سفر نیا دریافت کرنے کا دعویٰ، ناسا کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں جامع عربی فلکیاتی پلیٹ فارم کی کمی ایک بڑا خلا تھی، جس کی وجہ سے غلط فہمیاں اور غیر مستند معلومات پھیلیں۔ ہم نے یہ خلا پُر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسٹروفائل صرف بین الاقوامی سائنسی خبریں ترجمہ نہیں کرتا بلکہ انہیں عرب ثقافت اور قاری کے مزاج کے مطابق نئے انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس میں کہانی سنانے، جدید ڈیزائن، اور تعلیمی مواد کو ایک ساتھ ملا کر سائنس کو قابلِ فہم اور پُرکشش بنایا گیا ہے۔

ریام کہتی ہیں کپ میرا مقصد ہے کہ قارئین کائنات کی خوبصورتی محسوس کریں، نہ کہ اس کے اعداد و شمار کا بوجھ۔ ان کے بقول، فلکیات اور دیگر پیچیدہ سائنسی مضامین کو عام لوگوں کے دل و دماغ سے جوڑنا ضروری ہے تاکہ سائنس محض لیبارٹریوں تک محدود نہ رہے بلکہ معاشرتی مکالمے کا حصہ بنے۔

الاحمدی کے نزدیک ایسٹروفائل ایک اشاعت نہیں بلکہ احیاء ہے۔ عربوں نے ہی کبھی ستارے نقش کیے تھے، سائنس کو منظم کیا تھا۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ورثے کو آج کے زمانے کے لیے دوبارہ زندہ کریں۔ یہ میگزین عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہوتا ہے، تاکہ سائنسی گفتگو عالمی اور مقامی سطح پر یکساں طور پر آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک ایران سرحد پر سویا ہوا آتش فشاں جاگنے لگا، سائنس دانوں کی وارننگ

ریام تسلیم کرتی ہیں کہ سب سے بڑا چیلنج زبان کا ہے۔ بعض سائنسی اصطلاحات عربی میں موجود ہی نہیں، جیسے راکٹ یا انجینئرنگ سے متعلق الفاظ یہ مشکل بھی ہے اور موقع بھی، کیونکہ ہم نئی اصطلاحات تخلیق کر سکتے ہیں۔

 

ایسٹروفائل کی پہچان اب اس کے منفرد اسلوب میں ہے جو سائنسی حقائق کے ساتھ شاعرانہ زبان اور سعودی شناخت کا حسین امتزاج پر مشتمل ہے۔ چند ہی برسوں میں یہ میگزین طلبہ، اساتذہ اور عرب میڈیا کے لیے معتبر حوالہ بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے