پشاور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بی آر ٹی اسٹیشنز کی اسکرینوں پر جاری کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی نشاہدہی کے لیے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں مطلوب ملزمان کا ڈیٹا بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز کو فراہم کردیا گیا، 200 سے زیادہ جرائم پیشہ افراد کی پہلی تصاویری لسٹ مکمل کر لی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لسٹ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے نام اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہے، ملزمان کی ویڈیوز بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز کی نصب اسکرینز پر چلائی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصاویر آویزاں کرنے کا مقصد ہے کہ عوام ان افراد کی شناخت کرسکیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا ڈیٹا سی سی ٹی وی کیمروں اور کریمینلز ریکارڈ سے حاصل کیا گیا ہے۔
شہری مختلف اسٹیشنز پر لگی اسکرینز پر چلنے والی ملزمان کی ویڈیوز اپنے موبائلوں میں محفوظ کرنے لگے۔