پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے قبل ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا اور اس کے لیے کھلاڑیوں نے بدھ کو کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنٰی کردیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کو کیمپ میں شامل ہوں گے۔
قومی تربیتی کیمپ کے شیڈول کے مطابق جمعرات 23 نومبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ جمعہ 24 نومبر کو بھی صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن ہو گا۔
ہفتہ 25 نومبر اور اتوار 26 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 2 روزہ سینیریو میچ ہو گا۔
اس کے بعد 27 نومبر کو کھلاڑی آرام کریں گے جبکہ 28 نومبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پریکٹس سیشن ہو گا۔ اس کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا سے گفتگو کے لیے دستیاب ہو گا۔