قومی ویمن کرکٹرز کا پریکٹس کیمپ اختتام پذیر، ٹیم 24 نومبر کو کراچی سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کے دورے کی پریکٹس کے لیے لگایا گیا کیمپ ختم ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے کیمپ میں کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشنز،  میچ سینیریو اور ون ڈے پریکٹس میچز میں حصہ لیا۔

 

پاکستانی ٹیم کے 17 رکنی دستے کے لیے 4 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم کیا گیا تھا۔

قومی ویمنز ٹیم 23 اور 24 نومبر کی درمیانی شب کراچی سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ دورے کے لیے ندا ڈار کی قیادت پاکستانی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم